2 اگست 2014 - 11:30
افریقی ممالک ایبولا ebola کا مقابلہ کرنے کے لئے کوشاں

مغربی افریقہ کے ممالک ایبولا ebola بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے کسی راہ حل کی تلاش ميں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مغربی افریقہ کے ممالک ایبولا ebola بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے کسی راہ حل کی تلاش ميں ہیں۔ فرانس چوبیس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مغربی افریقہ کے ممالک کے سربراہوں نے ابولا بیماری پھیلنے سے روکنے کے لئے کل بروز جمعہ گینہ کے دارالحکومت کوناکری میں اجلاس منعقد کیا۔ ایبولا بیماری کا شکار ممالک نے میڈیکل اور صحت کےشعبے میں مزید تعاون کی خبر دی ہے۔ یہ ایسے عالم میں ہے کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھی ایبولا بیماری کا قلع قمع کرنے کےلئے سوملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ مہلک ایبولا وائرس انسانوں اور جانوروں میں شدید بیماری کا باعث ہوتا ہے اور ابھی تک اس کا تیربہ ہدف علاج دریافت نہيں ہوسکا ہے۔ ایبولا وائرس، اب تک مغربی افریقہ کے چار ممالک میں سات سوانتیس افراد کی جان لے چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲